ابنا: ملت بحرین نے آل خلیفہ کے اس اقدام کو انسانی اور سیاسی حقوق کے منافی قرار دیا ہے۔ بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے آل خلیفہ کی جانب سے شيخ علی سلمان کو ای سی ایل میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ اس طرح سے سیاسی رہنماوں کو محدود کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ادھر ملت بحرین کے پرامن مظاہرے جاری ہیں۔ ملت بحرین نے سنیچر کی رات کو مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کرکے اپنے مطالبات پر تاکید کی۔ ملت بحرین نے آل خلیفہ کے ہاتھوں اکثریت کی مسجدوں کی مسماری کی مذمت کی۔ نویدرات کے علاقے میں آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاہرین پر حملے کئے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
.......
/169